کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد میں خونیں ٹینکر تین جانیں نگل گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ملیر ہالٹ پر پیش آیا جہاں ٹینکر نے میاں اور اس کی حاملہ بیوی کو ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہونے کے بعد جان کی بازی ہار گئے۔
جاں بحق افراد کی شناخت قیوم اور زینب کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں خاتون نے بچے کو جنم دیا جو جانبر نہ ہوسکا۔
دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے میاں بیوی اور نومولود کی لاشیں مقامی ہسپتال میں منتقل کرائیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔