اوچ شریف:(دنیا نیوز)جنوبی پنجاب کے علاقے اوچ شریف میں موٹرسائیکل رکشہ درخت سے ٹکرانے سے ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق قومی شاہراہ پل للو پر رکشہ کا ٹائر کھلنے کے باعث پیش آیا،جس سے رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق شخص کی شناخت 28 سالہ ریاض کے نام سے ہوئی ہے ، ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے کی لاش مقامی ہسپتال میں منتقل کردی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔