ملتان: (دنیا نیوز) گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ تھانہ الپہ کے علاقہ مردان پور میں پیش آیا جہاں رمضان نامی شہری کے گھر کی کچن کی چھت گرگئی، حادثے میں چار سالہ ارشد اور یوسف ملبے تلے دب گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، بچوں کو تشویشناک حالت میں ملبے تلے سے نکال کر ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ٹیم نے ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈیز لواحقین کے حوالے کردیں۔