فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے جھنگ روڈ پر رمضان ماڈل بازار میں آگ لگنے سے درجنوں دکانیں خاکستر ہوگئیں۔
رمضان ماڈل بازار میں آگ شارکٹ سرکٹ کے باعث لگی، واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہوگئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، رات ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔