کرم :(دنیا نیوز) 13 مارچ کو 506 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا۔
قافلے میں اشیاء خوردونوش کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات بھی بجھوائی گئی جبکہ کرم میں امن معاہدے کے تحت بنکروں کی مسماری اور ان سے منسلک خندقوں کو ختم کرنے کا عمل بھی جاری ہے ۔
اب تک 483 بنکر مسمار کیے جا چکے ہیں اور 4250 فٹ لمبی منسلک خندقیں ختم کی جا چکی ہیں ، امن معاہدے کے تحت ہتھیاروں کو مرحلہ وار ریاست کے پاس جمع کروانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔