لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے کئی شہروں میں ابر رحمت ہوئی۔
پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش ہوئی، مری میں بھی بادل برسے، پنجاب میں منڈی بہاؤالدین، چکوال، اٹک، گجرات اور جہلم میں بارش ہوئی۔
خیبرپختونخوا میں چترال، کالام، بالاکوٹ اور بنوں میں بادل برسے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کئی مقامات پر بارش ہوئی۔