قصور: موٹر سائیکل کھڑے ٹرالر سے ٹکرانے سے 2 نوجوان جاں بحق

Published On 05 March,2025 10:28 pm

قصور: (دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع قصور میں موٹر سائیکل ٹرالر سے ٹکرانے سے دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ مین چھانگا مانگا روڈ ھندال چوک کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتارموٹر سائیکل سڑک پر کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گئیں ، حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہ ہو سکی، پولیس نے مرنے والوں کے ورثا کی تلاش شروع کردی۔