کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں شب معراج کے حوالے سے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں جو مثبت کام ہوتا ہے اس سے میڈیا کو آگاہ کیا جاتا ہے، میڈیا آگاہی کا سبب بنتا ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ محفل شب معراج سے پیرحسیب الرحمان خطاب کریں گے، مسلمانوں کا کلمہ پراتفاق ہے، ہم سب آخری نبی اکرمؐ پرایمان رکھتے ہیں، آج تمام مسالک کے افراد اس بابرکت محفل میں شریک ہوں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ آج ہم تمام شہداء کے لیے دعائیں کریں گے، ہمارے معاشی مسائل ہیں لیکن سرحدی مسائل نہیں ہیںافواج پاکستان کی وجہ سے ہمارا سر فخر سے بلند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشی نمو کی جانب بڑھنا ہے، گورنر ہاؤس کے دروازے ہر خاص وعام کے لیے کھلے ہیں، گورنر ہاؤس کے باہر نظام عدل کے لیے بیل آف ہوپ لگائی ہوئی ہے۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت رہنے کیلئے چھت فراہم کریں گے۔