لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس ٹرین میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آ گیا۔
رائیونڈ ریلوے سٹیشن کے قریب آگ ٹرین کی لیگیج وین میں لگی، آگ لگنے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو 1122 کے فائر بریگیڈ عملہ اور ٹرین انتظامیہ نے آگ بجھا دی تاہم کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو عملہ کے مطابق ٹرین کی بوگی میں آتشزدگی کا واقعہ ہلوکی پھاٹک کے پاس پیش آیا، آگ تیز گام ایکسپرس کی کارگو بوگی میں پڑے سامان میں لگی۔