موٹرویز اور ریلوے کے ذریعے ممکنہ دہشتگردی روکنے کیلئے کمیٹی تشکیل

Published On 06 December,2024 11:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) موٹرویز اور ریلوے کے ذریعے ممکنہ دہشت گردی کا سدباب کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی موٹروے اور ریلوے پولیس کی استعداد کا جائزہ لے گی، وزیر داخلہ، وزیر مواصلات بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری مواصلات اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کمیٹی میں شامل ہوں گے، آئی جی ریلوے اور آئی جی موٹروے پولیس کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی ان اداروں کی استعداد میں اضافے کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔