اوباڑہ: (دنیا نیوز) اوباڑو کے قریب ڈہرکی میں مال بردار ٹرین کی 3 بوگیاں ٹرین سے الگ ہوگئیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی کی طرف جا رہی تھی کہ چلتی ٹرین کی بوگیاں کھل گئیں، بوگیوں کے کھلنے کا ڈرائیور کو بھی پتہ نہ چل سکا، میرپورماتھیلو میں ٹرین پہنچی تو ریلوے ملازمین نے ڈرائیور کو اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی مال بردار ٹرین ڈہرکی واپس پہنچی اور بوگیاں کو ملانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت تاحال بحال نہ ہو سکی، ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد ٹریک کو بحال کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب عوامی ایکسپریس کو ڈہرکی کے ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا ہے، مسافر ٹرین لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔