یونان کشتی حادثہ: وزیر آباد کے 2 بھائی بھی لاپتہ

Published On 18 December,2024 05:03 pm

وزیرآباد: (دنیا نیوز) یونان کشتی حادثہ، علاقہ رتی ٹھٹ کے رہائشی 2 سگے بھائی بھی لاپتہ ہو گئے۔

دونوں نوجوان وقاص اور وقار آپس میں سگے بھائی ہیں، دونوں بھائی ایک ماہ قبل عازم سفر ہوئے تھے، چند روز قبل گھر والوں کو بتایا کہ یورپ جانے کے لیے کشتی پر سوار ہونے جا رہے ہیں۔

اہل خانہ نے بتایا کہ دوبارہ ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا، اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں اور حکومت سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔