اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے عمر ایوب کی سربراہی میں کمیٹی بنی ہے۔
پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ مذاکرات کیلئے حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت سے کسی نے کوئی وضاحت نہیں مانگی، شیر افضل مروت نے پارٹی پالیسی کیخلاف کوئی بات نہیں کی۔