اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا، الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ چار بار حلقہ بندیاں کر چکے ہیں مگر انتخابات کے انعقاد کے وقت قوانین میں ترمیم کردی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق بلدیاتی نشستوں پر پیپلز پارٹی کے 65 امیدوار کامیاب ہوئے، جماعت اسلامی 2، جے یو آئی اور جی ڈی اے ایک، ایک نشست پر فاتح رہی۔
4 بلدیاتی سیٹوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، 14 نومبر کو ضمنی بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے تھے۔