کراچی :(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن ذرائع کےمطابق سندھ میں مختلف بلدیاتی 65 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب سندھ میں مجموعی طور 2 نشستوں پر جماعت اسلامی، ایک، ایک جے یو آئی ، جی ڈی اے اور 4 آزار امیدوار کامیاب ہوئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 14 نومبر کو ضمنی بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے تھے الیکشن کمیشن نے سندھ بھر میں کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔