لاہور: (دنیا نیوز) چند روز قبل جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ کا شکار ہونے والے دو بھائی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
کار سوارخاتون نے دو بھائیوں کو گاڑی تلے روند ڈالا تھا، دل دہلا دہنے والا واقعہ 21 اکتوبر کو پیش آیا تھا، گاڑی میں سوار خاتون نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو بھائیوں کو کچل ڈالا تھا، حادثہ میں 20 سالہ نورالحسن اور 18 سالہ محمود الحسن زخمی ہوئے تھے۔
کئی روز تک ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دونوں بھائی جان کی بازی ہار گئے، شیخوپورہ کے رہائشی دونوں بھائی آرمی میں بھرتی کے لئے کاغذات جمع کرانے لاہور آئے تھے۔
پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت ایشا رضوان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے دونوں بھائیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، خاتون کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا۔