لاہور : (دنیانیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھارت سے چلنے والی آلودہ ہوا کے نتیجے میں اوسط ایئرکوالٹی انڈیکس میں ایک دفعہ پھرغیرمعمولی اضافہ ہو ا ہے۔
بھارتی پنجاب سے آنےوالے دھویں سے سموگ کی شدت غیر معمولی سطح پر پہنچنے لگی، سیٹلائٹ اور موسمیاتی اداروں کے مطابق اس وقت ہوا 1 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے لاہور کی جانب چل رہی ہے ، محکمہ تحفظ ماحول نے بھی گزشتہ 28 دن میں ڈھائی ہزار سے زائد دھواں دیتی گاڑیوں کو کلمپ کیا، یکم اکتوبر سے اب تک 469 فیکٹریاں اوراینٹوں کے بھٹے مسمار کئے گئے جبکہ 318 مقدمے درج جبکہ کسانوں کی گرفتاریاں اور جرمانے بھی جاری ہیں۔
پنجاب بھر میں 7 ہزار 613 بھٹوں اور صنعتی یونٹس کی انسپیکشن، 226 انڈسٹریل یونٹس اور بھٹوں کو سربمہر کیا گیا، صوبے بھر میں 24 ہزار 333 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بھی انسپکشن جبکہ 7 ہزار 81 کے چالان اور 1205 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔
راوی کے علاقے میں سموگ خاتمے کیلئے آپریشن چوتھے ہفتے بھی جاری رہا، اس دوران مزید 2 کارخانے سیل کئے گئے، رُوڈا کی ٹیم نے یاسین ری رُولنگ مل اور مدینہ سٹیل کو سر بمہر کیا۔