اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے سینیٹ میں سینیٹر زرقا کی غیر حاضری پر بڑا سوال اٹھا دیا۔
اسلام آباد میں سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےالزام لگایا کہ سینیٹرزرقا کواغوا کیا گیا اور زدوکوب کرنے کے ساتھ رشوت دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح یہ بھی الزام لگایا گیا کہ سینیٹر زرقا کےبیٹےکواغوا اورتشدد کیا گیا، سوال توبنتا ہےکہ اگرسینیٹر زرقا اغوا تھیں توپھر اغوا کاران کوسینیٹ میں کیوں نہیں لے کر آئے؟
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا مزید کہنا تھا کہ درست کہتےہیں کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔