اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشین اور ژو میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل اور 5 دہشتگردوں کی گرفتاری پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی۔
محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر کامیاب آپریشنز کرکے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کرنے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں، قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لئے قوم پر عزم ہے، قوم کو سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کا قوم کی حمایت سے صفایا کریں گے۔