ایس سی او اجلاس: محسن نقوی کا تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد کا دورہ

Published On 10 October,2024 11:42 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد کا دورہ کیا۔

محسن نقوی نے ڈی چوک، شاہراہِ دستور، مری روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے کا تفصیلی معائنہ کیا، وزیر داخلہ نے ایس سی او سربراہی کانفرنس کے لئے تزئین و آرائش اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر داخلہ کو تعمیراتی کاموں کے متعلق آگاہ کیا، وفاقی سیکرٹری داخلہ، اسلام آباد کے چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ تزئین و آرائش اور تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، پورے اسلام آباد خصوصاً وی وی آئی پی روٹس اور ریڈ زون کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے روٹس پر تجاوزات کو ہٹانے کا بھی حکم دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایس سی او سربراہی کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے گا، کانفرنس کے شایان شان انتظامات کئے جائیں گے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے