لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دن اور رات کا دورانیہ آج 22 ستمبر کو لگ بھگ برابر ہو جائے گا۔
ماہرین کے مطابق رات اور دن کا دورانیہ سال میں دو بار 22 مارچ اور 22 ستمبر کو برابرہوتا ہے، آج بھی دن اور رات کا دورانیہ تقریباً 12،12گھنٹے پر محیط ہو گا۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سورج سال میں دو مرتبہ خط استواسے گزرتا ہے، پہلی مرتبہ 22 مارچ کو جنوبی کرہ میں واقع خط جدی سے شمالی کرہ میں واقع خط سرطان کی جانب سفر کے دوران اس روز دن اور رات تقریباً برابر ہوتے ہیں۔
اسی طرح 22 ستمبر کے روز بھی سورج عین خط استواء پر ہوتا ہے اور دن ، رات 12،12 کے دورانے پر مشتمل ہو تے ہیں۔
خیال رہے کہ خط استوا دنیا کے نقشے پر بالکل درمیان میں کھینچا گیا ایک فرضی خط یا لکیر ہے جو ہماری دنیا کو شمال اور جنوب کی طرف دو برابر حصوں میں تقسیم کرتا ہے۔