کوئٹہ: (ثمن اسماعیل) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موسم گرم و خشک رہے گا، مختلف شہروں میں پارہ 41 ڈگری کو چھو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 جبکہ سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
موسم کا احوال بتانے والوں کے اعدادوشمار کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت41 ،تربت میں درجہ حرارت 38 جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں پارہ 32 اور گوادر میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔