قلات: (دنیا نیوز) مسلح افراد کی فائرنگ سے گزشتہ رات شہید ہونے والے 1 پولیس اور 4 لیویز اہلکاروں کی اجتماعی نمازجنازہ آر ٹی سی سینٹر قلات میں ادا کر دی گئی۔
شہدا کو پولیس اور لیویز کے دستے نے سلامی پیش کی، نمازجنازہ میں ڈپٹی کمشنر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) بلال شبیر، ایف سی کرنل عمر فاروق، ایس پی دوستین دشتی سمیت دیگر سیاسی و قبائلی رہنماؤں نے شرکت کی۔
نمازجنازہ کے بعد شہدا کے جسد خاکی آبائی قبرستان منتقل کر دیئے گئے، واضح رہے کہ گزشتہ رات فائرنگ سے 10 افراد شہید جبکہ 11 زخمی ہو گئے تھے۔