پشاور : (دنیانیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرسیف کاکہنا ہے کہ نااہل وفاقی مینڈیٹ چور ٹولے نےملک کو پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا ہے ۔
ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں کےانٹرنیٹ سست کرنے کے غیر آئینی اقدام سے عوام رل رہے ہیں، سلو انٹرنیٹ نے ای کامرس انڈسٹری کو اربوں کانقصان پہنچادیا۔
ان کاکہنا تھا کہ ملک میں سلو انٹرنیٹ نےڈیجیٹل اور آئی ٹی سیکٹر کو تباہ کردیا، نااہل ٹولے نے ہر شعبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 ٹولے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر بھی پابندی لگائی ہے،ڈیجیٹل رائٹس اورانسانی حقوق کی تنظیمیں پاکستان میں فائروال، سوشل میڈیا بندش ،سلو نیٹ پر آواز بلند کریں۔