اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملک میں نظر آرہا ہے کہ شاید ظلم و جبر کا کوئی نیا دور شروع ہونے والا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو آٹھ فروری کو الیکشن ہوئے تھے وہ کبھی نہیں بھلائے جائیں گے، آٹھ فروری کے دن جس خوف کو ختم کر کے عوام باہر نکلی ان کا خیال تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو شاید دس بیس ووٹ ملیں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ لیکن عوام نے خوف کے باوجود یہ ثابت کیا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، آج ملک سے نوجوان نسل باہر نکلنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے، ملک سے فراڈ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ آج جو ملک میں ہو رہا ہے وہ بہت شرمناک ہے۔