کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے اعلیٰ افسران کو نوٹس جاری کر دیا۔
وزیر تعلیم نے نئے بھرتی اساتذہ کو ڈیٹا بیس میں شامل کرنے کےاحکامات دیئے تھے، ڈیٹا بیس اپڈیٹ کرنے کی آخری تاریخ 10 اگست دی گئی تھی۔
محکمہ تعلیم نے احکامات کی خلاف ورزی اور اپنے فرائض پورے نہ کرنے پر 8 ڈائریکٹرز اور 12 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو شوکاز جاری کیا۔
صوبائی محکمہ تعلیم نے 3 روز میں تمام افسران کو اپنا جواب سیکرٹری تعلیم کو جمع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ افسران کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر انہیں عہدوں سے بھی ہٹایا جا سکتا ہے۔