اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے مقدمہ سے بری کر دیا۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک عمران نے صنم جاوید کے ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے صنم جاوید کے وکلا کی مقدمے سے ڈسچارج کی استدعا منظور کر لی۔
عدالت نے صنم جاوید کو بری کرنے کا حکم دیدیا، صنم جاوید رہائی کے بعد اپنے اہل خانہ اور وکلا کے ساتھ گھر روانہ ہوگئیں، ایف آئی اے نے صنم جاوید کا 6 دن کا ریمانڈ مانگا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے صنم جاوید کو گوجرانوالا جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے صنم جاوید کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا تھا۔