راولپنڈی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ افسوس ہے کہ فاشسٹ حکومت کی ایماء پر بشریٰ بی بی کو رہا نہیں کیا گیا۔
اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے کہا کہ کل سپریم کورٹ کی جانب سے اہم کیس کا فیصلہ آیا، کل مطالبہ کیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو مستعفی ہونا چاہئے، الیکشن کمشنر، ممبران کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہئے۔
عمرایوب نے کہا کہ آج شام ساڑھے 6 بجےاڈیالہ جیل پہنچے ہم انتظار کر رہے تھے کہ بشریٰ بی بی کو روبکار ملنے کے بعد رہا کیا جائے گا۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے وکیل انتظار پنجوتھہ کو جیل میں یرغمال بنائے رکھا۔