کراچی :(دنیا نیوز) پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی کی 3مخصوص نشستوں پر امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے معاملہ پر پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی کے 9ارکان سےپارٹی وابستگی کے حلف نامے جمع کرنا شروع کردیئے، سندھ اسمبلی میں 9ارکان آزاد گروپ کے طور پر موجود ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے سندھ اسمبلی کی 3مخصوص نشستوں پر امیدوار نامزد کرنے کےبعد 3خالی مخصوص نشستوں کے لیے نام پارٹی قیادت کو بھجوائے گئے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اقلیتوں کی 1مخصوص نشست کے لیے بھگوان داس بھیل کا نام تجویزکیا گیا ہے، عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2مخصوص نشستیں خالی ہوئی ہیں ،قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے سندھ کے 2رہنماؤں کے نام تجویز کیے جائیں گے۔