لاہور: (دنیا نیوز) این اے 129 لاہور سے رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر نے تحریک انصاف کے ساتھ وابستگی کا بیان حلفی دیدیا۔
میاں اظہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق بیان حلفی جمع کرا رہا ہوں، میں نے بطور پی ٹی آئی امیدوار 8 فروری 2024ء کو الیکشن لڑا۔
میاں اظہر نے مزید کہا کہ مجھے پی ٹی آئی رکن اسمبلی تصور کیا جائے۔