اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے ملک بھر کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
ارسا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہفتہ کو ملک کے مختلف آبی ذخائر سے 2 لاکھ 92 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا ، پانی کی آمد 3 لاکھ 47 ہزار 100 کیوسک رہی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا ڈیم کے مقام پر پانی کی سطح 1523.34 فٹ ہے جو ڈیم کے ڈیڈ لیول 1398 فٹ سے 125.34 فٹ زیادہ ہے، ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 182,400 کیوسک اور 139,400 کیوسک ہے۔
ارسا کے مطابق دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی سطح 1194.00 فٹ ہے جو اس کے ڈیڈ لیول 1050 فٹ سے 146.00 فٹ زیادہ ہے، پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 32,100 کیوسک اور 20,000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح کالا باغ، تونسہ، گدو اور سکھر میں پانی کا اخراج بالترتیب 164,600، 180,600، 151,400 اور 82,300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر 69,200 کیوسک اور دریائے چناب سے مرالہ کے مقام پر 33,600 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔