اسلام آباد: (دنیا نیوز) موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد ارسا کا ہنگامی اجلاس ہوا۔
ارسا کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تربیلا ڈیم کے لیول کو 20 جون تک 1470 فٹ تک رکھا جائے، تربیلا ڈیم کے لیول کو پھر 5 فٹ بڑھایا جائے گا، 30 جون کے بعد ارسا ڈیم کو اپنے قوائد و ضوابط کے مطابق بھرنے کا مجاز ہوگا۔
ارسا کی جانب سے پنجاب اور سندھ کے پانی میں بھی اضافہ کیا گیا، پنجاب کا حصہ 3.15 اور سندھ کے حصے میں 2.74 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے پانی کا حصہ بڑھا کر12.42 ایکڑ فٹ کر دیا گیا ، سندھ کے پانی کا حصہ بڑھا کر 8.29 ایکڑ فٹ کر دیا گیا، ارسا اجلاس میں تربیلا کے ٹی 5 کا جائزہ بھی لیا گیا۔