کراچی: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 7 شدید زخمی

Published On 07 July,2024 07:34 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں 2 مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

کراچی کے علاقے قائد آباد پل پر نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سٹیل ٹاؤن کے قریب ٹرک اور کوسٹر میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔