مظفرآباد: (دنیا نیوز) راولاکوٹ جیل سے فرار ایک اور قیدی کو گرفتار کر لیا گیا۔
وزیراطلاعات آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے آپریشن راولاکوٹ بارے بیان میں کہا کہ فرار قیدی مکرم فیصل کو پولیس ٹیم نے گرفتار کر لیا ہے، راولاکوٹ جیل سے فرار قیدیوں میں سے 04 کو حراست میں لے لیا ہے۔
پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ جیل سے فرار ہونے والے باقی 14 قیدیوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران حکومت کو مزید کامیابیوں کی امید ہے۔