لاہور: (دنیا نیوز) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمپیوٹر سائنس کے زیر اہتمام اوپن ہاؤس میں طلبہ نے فائنل ایئر کے پراجیکٹ شو کیس کئے۔
طلبہ نے موجودہ دور کے مسائل کو دیکھتے ہوئے ایپس تیار کیں، ٹیک انڈسٹری کی نامور شخصیات نے طلبہ کے پراجیکٹس کا معائنہ کیا۔
ہیلتھ، ایجوکیشن اور روز مرہ زندگی کے مسائل کے حل پر مبنی ٹیک ایپلی کیشنز ، ویب ڈویلپمنٹ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور بلاک چین سمیت دیگر پراجیکٹس پیش کئے گئے، اڑھائی سو سے زائد طلبا و طالبات نے پراجیکٹس پیش کئے۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور حنیف گل تھے جبکہ ٹیک کمپنیوں کے مالکان نے بھی شرکت کی اور پراجیکٹس کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ یو سی پی کی جانب سے اوپن ہاؤس کا انعقاد خوش آئند ہے، طلبا و طالبات کی ایپلی کیشنز جدید دور کے مطابق ہیں۔
طلبا و طالبات کا کہنا تھا کہ موجودہ دور کے مسائل کو دیکھتے ہوئے ایپلی کیشنز کو ڈیزائن کیا، اوپن ہاؤس کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔
پراجیکٹس کی افادیت کو دیکھتے ہوئے ٹیک کمپنیز کی جانب سے کچھ پراجیکٹس کی فنڈنگ کا بھی اعلان کیا گیا، پہلی تین پوزیشنز والے پراجیکٹس تیار کرنے والے طلبہ کو کیش انعامات دیئے گئے۔