190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 7 جون تک ملتوی

Published On 03 June,2024 09:56 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں ہونے والی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 7 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کے ٹریننگ کورس میں مصروفیت کے باعث ملتوی کی گئی۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 4 جون کو مقرر تھی، احتساب عدالت کے جج کی مصروفیت کے باعث سماعت 7 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔