سائفر آج ہوا میں اُڑ گیا، ثابت ہوگیا لگائے گئے الزامات جھوٹے تھے: حلیم عادل شیخ

Published On 03 June,2024 06:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سائفر کیس سے بری ہونے پر اظہار تشکر کیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں آج انصاف کی جیت ہوگئی ہے، ہمارے کپتان اور نائب کپتان ایک جھوٹے، فراڈ سائفرکیس سے بری ہوگئے ہیں، سائفر آج ہوا میں اُڑ گیا، ثابت ہوگیا جو الزامات لگائے گئے تھے سب جھوٹے تھے۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تمام سزائیں ریت کی طرح اُڑجائیں گے، عنقریب ہمارے کپتان جیل سے باہر ہوں گے، آج بہت بڑی خوشی کا دن ہے، ایک جھوٹا کیس ختم ہوگیا، امید ہے اللہ تعالیٰ بہت جلد کپتان کو سرخرو کریں گے اور کپتان ہمارے ساتھ ہوں گے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ آج کپتان کی جیت ہوگئی اور قوم کی جیت ہوگئی ہے۔