کراچی کا موسم آج بھی گرم رہے گا، پارہ 42 ڈگری تک جانے کا امکان

Published On 19 May,2024 10:56 am

کراچی: (رطابہ عروس) کراچی میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سورج سوا نیزے پر آگیا، گرمی کی شدت 37 ڈگری تک محسوس کی جانے لگی ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا، مغربی سمت سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث درجہ حرارت مختلف علاقوں میں 42 ڈگری تک محسوس کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔