پنجاب میں 21 مئی سے ہیٹ ویو کا امکان ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

Published On 17 May,2024 09:53 am

لاہور : (دنیانیوز) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤ الدین ، گجرات، جہلم، گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

لاہور، قصور ،سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں بھی آندھی و بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں ماہ درجہ حرارت اوسطاً 8 ڈگری تک بڑھنے کے امکانات ہیں، 21 سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے امکانات موجود ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔