آئندہ 24 گھنٹے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

Published On 16 May,2024 08:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعۃ المبارک کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ تیز، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام یا رات کے اوقات میں خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، شمالی، وسطی بلوچستان، بالائی پنجاب ، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

اگلے چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، کوئٹہ کا درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ، کراچی کا 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور اور مظفر آباد کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔