پنجاب حکومت نے پولیس سمیت دیگر محکموں میں تقرر و تبادلوں پر پابندی ختم کر دی

Published On 15 April,2024 05:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے پولیس سمیت دیگر محکموں میں تقرر و تبادلوں پر پابندی ختم کر دی۔

تبادلوں پر پابندی ختم کرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کی کاپی تمام افسروں کو بھجوا دی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا اعلیٰ افسر اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق تبادلے کریں۔