پب جی گیم کھیلنے کا جنون، دوستوں نے نوجوان کی جان لے لی

Published On 15 April,2024 05:31 am

گگومنڈی: (دنیا نیوز) پب جی گیم کھیلنے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، دوستوں نے دوست کو قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان کے قتل کا افسوسناک واقعہ گگومنڈی میں پیش آیا جہاں چند روز قبل پب جی گیم کھیلنے کے شوقین دوستوں نے اپنے ہی دوست کو جان سے مارنے کے بعد لاش کو نہر میں پھینک دیا۔

پولیس کو نوجوان کی نہر سے لاش ملی، پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا اور اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے لاش ملنے کے 5 گھنٹے بعد ہی قاتلوں کو گرفتار کر لیا، ملزموں نے دوست کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔