اسلام آباد: (دنیانیوز) ترجمان مسلم لیگ ن اختیار ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس اگر 180 سیٹ ہے تو مرکز میں حکومت بنالے۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف والے شیخ چلی اور الف لیلوی داستانوں سے باہر نکل نہیں پارہے ہیں، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے الیکشن کو فراڈ کیوں تسلیم نہیں کرتی؟ جس کو تمام جماعتیں فراڈقرار دے چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے ڈکیتیاں ڈالی ہیں، پی ٹی آئی ہر الیکشن ہارنے کے بعد پنکچروں کا بیانیہ لیکر میڈیا پر محلے کی ماصیوں کی طرح رونا دھونا شروع کردیتے ہیں۔
اختیارولی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے حکومت میں اگر کوئی کارنامہ کیا ہو تو ہمت کرکے اس کارنامے کا نام لیکر بتائیں، پی ٹی آئی کی چار سالہ حکومتی تاریخ ناکامیوں، بربادیوں، بے حیائی اور عیاشیوں سے بھری پڑی ہے۔
تحریک انصاف پر انٹرا پارٹی انتخابات میں فراڈ کا الزام ہے، ان کو کسی پر فراڈ کا الزام زیب نہیں دیتا، کمشنر راولپنڈی کی فلاپ فلم دو گھنٹے میں پردے سے اتر گئی، کمشنر راولپنڈی کے پیچھے 190 ملین پاونڈ کا زور تھا، ملک ریاض کا وار خطا گیا۔