لاہور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد کے فیصلے کا حتمی اختیار امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو دے دیا۔
جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت کو تحریک انصاف سے اتحاد کا حتمی اختیار پارٹی کی مرکزی مجلس شوری نے دیا، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس ہوچکے ہیں۔
پارٹی ترجمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کو پارٹی کی کمیٹی نے تفصیلی بریف کیا ہے، اب امیر جماعت اسلامی اس ضمن میں حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اور جماعت اسلامی کی کمیٹی کی آج ہی باہمی مشاورت کا امکان ہے۔