راولپنڈی :(دنیا نیوز) سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کی پریس کانفرنس کے بعد ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی سید خرم علی پندرہ دن کی چھٹی پر بیرون ملک چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں آر پی او کی شرکت کا بھی بتایا گیا تھا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ آر پی او سید خرم علی 16 فروری کو ہی رخصت پر چلے گئے ہیں، گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں آر پی او کا نام شامل ہونے پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آر پی او سید خرم علی فیملی کے ہمراہ برطانیہ گئے ہیں دو مارچ کو واپسی ہے، انہوں نے انتخابات سے قبل چھٹی کی درخواست دی تھی۔