لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مسلم لیگ ن کے مضبوط امیدوار خواجہ سعد رفیق شکست کھا گئے۔
لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق کو آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ نے بڑے مارجن سے شکست دی۔
این اے 122 سے آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار 109 لیکر کامیاب ہوئے جبکہ لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق 77 ہزار 907 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نواز کی فتح
دوسری جانب ملک کے سب سے بڑے ٹاکرے میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے این اے 130 سے یاسمین راشد کو شکست دیدی۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ ملے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز شریف لاہور کے حلقے این اے 130 سے 55981 ووٹوں کی برتری لے کر کامیاب ہوئے۔