سلمان اکرم راجہ نے این اے 128 کا نتیجہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

Published On 09 February,2024 02:19 pm

لاہور: (دنیانیوز) پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ نے حلقہ این اے128 کے نتائج جاری کرنے اورووٹوں کی گنتی میں شامل نہ کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

سلمان اکرم راجہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروانے پہنچے جہاں رجسٹرار آفس نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست سماعت کی لیے مقررکر دی۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سلمان اکرم راجہ کی کو ووٹوں کی گنتی میں شامل نہ کرنے کے معاملے کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے این اے 128 کے ریٹرننگ آفیسر کو فوری طلب کرلیا۔

این اے 128 میں ووٹوں کی گنتی میں بیٹھنے کی اجازت نہ دینے کے اقدام کو  سلمان اکرم راجہ نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیاتھا۔

 غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 128 سے آئی پی پی کے امیدوار عون چودھری 172576 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ سلمان اکرم راجہ 159024 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔