ملک میں موبائل سروس جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی

Published On 08 February,2024 08:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں موبائل سروس جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی۔

اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن، ٹیکسلا، گوجر خان چکری، بھکر، سرگودھا میں موبائل فون سروس بحال ہو گئی۔

بلوچستان کے علاقوں لورالائی، سبی، جھل مگسی اور پورے صوبہ سندھ میں ماسوائے ملیر، کراچی کے موبائل فون سروس بحال ہو گئی ہے۔