نگران وزیراعلیٰ سندھ کا شہر قائد کا فضائی دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

Published On 08 February,2024 04:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انتخابات کے دوران نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے آئی جی سندھ کے ہمراہ شہر قائد کا فضائی دورہ کیا۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے آئی جی سندھ کے ہمراہ شہر کے دورہ کے دوران سکیورٹی کا جائزہ لیا، آئی جی سندھ نے نگران وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر کراچی کے مختلف علاقوں کی فضائی مانٹیرنگ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ انتخابات کے دوران کراچی کے علاوہ ملک بھر میں بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔