اسلام آباد: (دنیا نیوز) امیدواروں کی وفات کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 4 حلقوں میں الیکشن روک دیئے جن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ، پی کے 91 کوہاٹ، پی پی 296 صادق آباد میں الیکشنز روکے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ان حلقوں میں امیدواروں کی وفات کی وجہ سے انتخابات روکے گئے ہیں، چاروں حلقوں میں انتخابات کا شیڈول بعد میں جاری ہوگا۔